گوشواروں میں تضادات، الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کو طلب کر لیا 

  گوشواروں میں تضادات، الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کو طلب کر لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشواروں میں تضادات پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو 14 جنوری کو طلب کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کے اثاثوں کی تفصیلات میں تضادات کی نشاندہی کی تھی۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کو متعدد بار یاد دہانی کے خطوط بھی بھجوائے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کو ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بلاول بھٹو طلب

مزید :

صفحہ اول -