چین نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو شراکتی اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت دیدی

چین نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو شراکتی اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(آئی این پی)چین کی سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ چین نے غیر ملکیوں کوشراکتی اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت دے گا،غیر ملکیوں کے شراکت داری اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت سے پہلے سے قائم ریگولیٹری تعاون میکا نزم کے قوانین کو بہتر بنایا جائے گا، قوانین پر نظر ثانی کا مقصد مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین کی سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ چین نے غیر ملکیوں کوشراکتی اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت دے گا،غیر ملکیوں کے شراکت داری اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت سے پہلے سے قائم ریگولیٹری تعاون میکا نزم کے قوانین میں بہتری لائی جائے گی۔۔ اس اجازت سے کمپنیز میں تمام شیئر ہولڈرزکو یکساں مفادات حاصل ہوں گے، چین کی سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن نے کہا کہ ریگولیٹری تعاون کا میکا نزم میں کے قوانین پر نظر ثانی کا مقصد مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے، اس سے چین کی آمدنی کے چینلز بڑھانے اور بین الاقوامی مسابقت میں بہتر نمائندگی کے لئے آسانی ہو گی، موجودہ قوانین کے تحت صرف چین کے گرین کارڈ ہولڈر غیر ملکی شراکت داری اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں
اسلئے ان قوانین کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کار وں کو شراکتی اکاؤنٹ کے ذریعے بھر پور سرمایہ کاری کے مواقع مہیا کئے جا سکیں۔

مزید :

کامرس -