سینیٹ انتخابات 2018ء کی نگرانی کیلئے کمیٹی تشکیل دے : مسلم لیگ (ن)

سینیٹ انتخابات 2018ء کی نگرانی کیلئے کمیٹی تشکیل دے : مسلم لیگ (ن)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں) سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کہ الیکشن میں ایک انجینئرڈ سسٹم بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے اس سے پہلے بھی ملک کو نقصان ہوا ہے، چودھری تنویر کو گاڑی پر ایک سٹکر کی وجہ سے سرینا ناکے پر 45منٹ تک روکا گیا کسی کو لانے اور کسی کو حکومت سے دور کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، الیکشن کی نگرانی کرنے کیلئے سینیٹ کمیٹی بنائی جائے ،ان خیالات کااظہار سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاجنرل الیکشن سے پہلے یہ سیشن بلایا گیا ہے۔ ما حو ل نے قوم کو متاثر کیا ہوا ہے لوگوں کے ذہنوں میں خیالات آرہے ہیں کہ ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں کہ ایک انجینئرڈ سسٹم بنانے کی طر ف جا رہے ہیں پہلے بھی اس سے ملک کو نقصان ہوا ہے اب دوبارہ وہی نظام لایا جا رہا ہے کسی کو لانے اور کسی کو دور کرنے کیلئے کام ہو رہا ہے اب صرف سینیٹ کا ادارہ موجود ہے اسلئے اس معاملے پر لوگوں کو اظہار رائے کی اجازت دی جائے ، راجہ ظفر الحق نے ایوان کو بتایا چودھری تنویر سینیٹ سیشن کیلئے آرہے تھے انکو روکا گیا اور اسلئے روکا گیا کہ ان کی گاڑی پر ایک سٹیکر تھا اور باقی جماعتوں کی گاڑیوں کو جانے دیا گیا،یہ خبر یں بھی تشویشناک ہیں کہ فلاں کو نیب نے بلایا ہے ایک سمت میں سب چیزوں کولے جایا جا رہا ہے یہ مشرقی اور مغربی پاکستان میں بھی ہوا عام لوگ اس پر پریشان ہیں ، آج منگل کو ناغہ کر کے کل بروز بدھ سینیٹ کا اجلاس بلائیں اور اس پر کمیٹی بنائیں جو الیکشن کے عمل کی نگرانی کرے۔قبل ازیں جب ایوان بالا کا اجلاس شروع ہوا تو ملک کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے حملوں میں شہید ہونیوالے سکیورٹی اہلکا ر و ں ، سویلینز، ادیب مشتاق احمد یوسفی اور قوم پرست سیاستدان رسول بخش پلیجو کیلئے دعا کرائی گئی ۔
مسلم لیگ ن

مزید :

صفحہ آخر -