سخاکوٹ ،ایم ایم اے کے امیدواروں کی حمایت میں موٹر سائیکل ریلی

سخاکوٹ ،ایم ایم اے کے امیدواروں کی حمایت میں موٹر سائیکل ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 19کے یونین کونسل کوپر میں ایم ایم اے کے اُمیدواروں کے حمایت میں سینکڑوں موٹر سائیکلوں پر مشتمل ریلی نکالی گئی۔ یونین کونسل کوپر میں نکالی گئی ریلی میں نامزد اُمیدوار صوبائی اسمبلی مولانا جمال الدین او ر این اے 8سے نامزد اُمیدوار مولانا گل نصیب خان کو جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ لایاگیا جہاں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ مجلس عمل کے اُمیدوار برائے صوبائی پی کے 19شیخ القرآن مولانا جمال الدین اور این اے 8ملاکنڈ سے اُمیدواراور صوبائی صدر ایم ایم اے مولانا گل نصیب خان نے کہا کہ 25جولائی کو قوم نام نہاد تبدیلی کے نعرے لگانے والوں کو مسترد کرتے ہوئے ایم ایم اے کے اُمیدواروں کے حق میں فیصلہ دینگے ۔ روٹی کپرا اور مکان اور خپلہ خاورہ خپل اختیار کے نعرے محض سیاسی ڈرامے ثابت ہوئے ہیں ۔ گذشتہ حکومت نے عوام کو مایوسیوں ، مسائل اور بے روزگار ی کے سوا کچھ نہیں دیا۔دریں آثناء انہوں نے یونین کونسل کوپر اور یونین کونسل بدرگہ کے علاقوں شینگرئی ، نوے کلے ، کس کلے ، غنی ڈھیرئی للمہ ، محمد پٹے ،خان محمد مشین کالونی اور غاورکلے میں بڑے بڑے اجتماعات اور کارنرز میٹنگز کے موقع پربھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر درجنوں خاندانوں نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر ایم ایم اے میں شمولیت کا اعلان اور نامزد اُمیدواروں کے بھر پور حمایت کا اعلان کیا ۔ اجتماعات سے ضلعی رہنماء محمد افضل خان ،سابق ناظم اور ممتاز شخصیت حق نواز خان ایڈوکیٹ ،سابق اُمیدوار قومی اسمبلی مولانا حافظ سعید خان، تحصیل آمیر مولانا محمد طیب ، مولانا حبیب گل ، فضل وہاب اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔