بھارتی حکومت کشمیریوں پر مظالم کی فوری غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائے: اقوام متحدہ

بھارتی حکومت کشمیریوں پر مظالم کی فوری غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائے: اقوام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کشمیریوں پر مظالم کی جلد غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائے۔ جمعرات کو مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن اوربھارتی مظالم کیخلاف اقوام متحدہ کی بھارت کوتیسری یادداشت ارسال کر دی، اقوام متحدہ نے کہاکہ بھارت کی جانب سے کسی بھی یادداشت کا جواب نہ دینا انتہائی افسوسناک ہے،5اگست کے بعد سے اقوام متحدہ بھارت کو تین یادداشتیں ارسال کر چکاہے،بھارتی فورسزکی جانب سے ماورائے عدالت قتل، قید، تشدد،بدسلوکی کے واقعات پرگہری تشویش ہے۔اقوام متحدہ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سخت تشویش ہے،بھارتی حکومت کشمیریوں پر مظالم کی جلد غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کے قتل، تشدد اوربدسلوکیوں میں ملوث ذمہ داروں کیخلاف مقدمات چلائے جائیں۔
اقوام متحدہ

مزید :

صفحہ اول -