ہرن کا شکار کرکے آن لائن فروخت کرنے کا انکشاف، 2 ملزمان گرفتار

ہرن کا شکار کرکے آن لائن فروخت کرنے کا انکشاف، 2 ملزمان گرفتار
ہرن کا شکار کرکے آن لائن فروخت کرنے کا انکشاف، 2 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک)  محکمہ وائلڈ لائف نے کارروائی کرتے ہوئے ہرن کا شکار کرکے آن لائن فروخت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

آج نیوز کے مطابق  ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ عملے نے نوشہرہ روڈ پر کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ذبح شدہ نرپارہ ہرن برآمد کرلیے۔انھوں نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت کارروائی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ٹیم کو دھمکیاں دینے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے پر ملزمان کے خلاف تھانہ باغبانپورہ میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔