ساہیوال ڈویژن میں تمام 1749 مجالس اور 461 جلوس کے انتظامات مکمل ، آرمی اور رینجرز کی 8 کمپنیاں بھی تعینات ہونگی

ساہیوال ڈویژن میں تمام 1749 مجالس اور 461 جلوس کے انتظامات مکمل ، آرمی اور ...
ساہیوال ڈویژن میں تمام 1749 مجالس اور 461 جلوس کے انتظامات مکمل ، آرمی اور رینجرز کی 8 کمپنیاں بھی تعینات ہونگی
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اراکینِ کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر نے ساہیوال کا دورہ کیا۔ کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر نے حضرت فرید الدین مسعود گنج شکرؒ  کے 782ویں عرس کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے مرکزی جلوس کے روٹس کا معائنہ کیا اور انتظامیہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ مرکزی جلوس امام بارگاہ قصر بتول سے شروع ہوکر خیمہ کربلا پر اختتام پذیر ہو گا۔ ڈپٹی کمشنر آفس اور جلوس کے روٹ پر 2 کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق نے ساہیوال کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کی۔ صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن، وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی اور وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان بھی ہمراہ اس موقع پر موجود تھے۔ سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال بھی ہمراہ تھے۔ کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید اور آر پی او محبوب رشید نے انتظامات بارے بریفننگ دی۔

صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا کہ ساہیوال ڈویژن میں تمام 1749 مجالس اور 461 جلوس کے انتظامات مکمل ہیں۔ 77 ذاکرین و مقررین کی ضلع بندی اور 64 کی زباں بندی کے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔ ساہیوال میں 74 افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے۔ 7 سے 10 محرم کے دوران آرمی اور رینجرز کی 8 کمپنیاں بھی سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہونگی۔ وزیراعلی پنجاب کے حکم پر صوبہ بھر میں جاکر انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پنجاب بھر میں سیکیورٹی و دیگر انتظامات پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ اتحاد بین المسلمین کے اصول کے تحت پُرامن محرم الحرام کی جانب گامزن ہیں۔ محکمہ داخلہ کے جاری کردہ ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ مقامی ارکانِ اسمبلی، تمام ڈویژنل ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔