رگبی ورلڈ کپ رواں سال انگلینڈ میں کھیلا جائے گا

رگبی ورلڈ کپ رواں سال انگلینڈ میں کھیلا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن( نیٹ نیوز)2015 رگبی ورلڈ کپ 18 ستمبر سے 31 اکتوبر تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ دنیا بھر سے 20 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں چار پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں میزبان انگلینڈ، آسٹریلیا، ویلز، فجی اور یوروگوئے پول بی میں جنوبی افریقہ، ساموا، جاپان، سکاٹ لینڈ اور امریکا، گروپ سی میں دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ، ارجنٹائن، ٹونگا، جارجیا اور نمیبیا جبکہ گروپ ڈی میں فرانس، آئرلینڈ، اٹلی، کینیڈا اور رومانیہ شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ کے میچز لندن، کارڈف اور مانچیسٹر کے سٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل ٹوکین ہام سٹیڈیم، لندن میں کھیلا جائے گا۔