بیرونی این جی اوز کے تحت چلنے والے تعلیمی ادارے فحاشی پھیلا رہے ہیں،انجینئر نوید قمر

بیرونی این جی اوز کے تحت چلنے والے تعلیمی ادارے فحاشی پھیلا رہے ہیں،انجینئر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) جماعۃ الدعوۃ شعبہ تعلیم کے مدیر انجینئر نوید قمر نے کہا ہے کہ غیر ملکی این جی اوز کے زیر انتظام چلنے والے تعلیمی ادارے معاشرے میں فساد پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں نوجوان نسل کو دین اسلام سے برگشتہ کرنے کیلئے فحاشی و عریانی پھیلانے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ معاشرے کی صحیح اصلاح کیلئے دینی تعلیم کی اشد ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعۃ الدعوۃ شعبہ تعلیم کے ذیلی ادارے فیل (فاؤنڈیشن آف ایکفیٹو ایجوکیشن اینڈ لرننگ )کے زیر اہتمام امامیہ کالونی میں تعلیم کے مسائل اور انکا حل کے عنوان پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار میں مختلف سکولوں کے پرنسپل و اساتذہ حضرات نے شر کت کی ۔ انجینئر نوید قمر نے کہا کہ دنیا میں پیدا ہو نے والا ہر بچہ ذہین ہوتا ہے اس لیے بچے کو اس کی ذہانت کے مطابق تعلیم دینی چاہیے ۔ انہوں نے شرکاء کو اس بات کی طرف توجہ دلائی کہ کسی بچے کے کردار کو کیسے سنوارا جا سکتا ہے اور اس کو بگڑنے سے کیسے بچایا جا سکتا ہے کردار کا تعلق ظاہر سے نہیں بلکہ یہ انسان کی اندرونی کیفیت کا نام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی قوتیں پاکستان میں سیکولر نظام تعلیم مسلط کرنے کیلئے بے پناہ سرمایہ خرچ کر رہی ہیں تعلیم کے نام پر کلچر بدلنے کی خوفناک سازشیں کی جا رہی ہیں۔ جماعۃ الدعوۃ نے نصاب تعلیم اور اساتذہ کی تربیت کیلئے باقاعدہ ادارے قائم کئے ہیں۔