پیپلز پارٹی او ر مسلم لیگ(ن) نے ملک کو بحرانوں سے دوچار کر دیا،سعدیہ سہیل

پیپلز پارٹی او ر مسلم لیگ(ن) نے ملک کو بحرانوں سے دوچار کر دیا،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی پا لیسیوں نے ملک کو بحرانوں سے دوچا رکر دیا ہے ہر آنے والا دن عوام کے لئے کسی عذاب سے کم نہیں وفاقی حکومت کے بعد پنجاب کے بجٹ سے بھی عوام کو مایوسی نظر آ رہی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کو ریلیف دینے کی بجائے عوام کا سرمایہ سڑکوں اور پلوں کی نذر کر رہی ہے ۔


جس سے عام آدمی میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے پنجاب کے عوام حکمرانوں کی ناکام او ر عوام دشمن پا لیسوں سے تنگ آچکے ہیں اس لیے حکمرانوں کا ہر دن عوام پر بھاری بنتا جا رہا ہے ۔