جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی چل بسی ،مقدمہ درج

جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی چل بسی ،مقدمہ درج
جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی چل بسی ،مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولنگر(مانیٹرنگ ڈیسک) چشتیاں میں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی 15سالہ لڑکی ہسپتال میں دم توڑ گئی ۔
پولیس کے مطابق مقامی زمیندار نے مبینہ طورپر 15سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کانشانہ بنایا تھا اور پھر عطائی نرس سے علاج کی کوشش کی ۔ متاثرہ لڑکی ہسپتال میں دم توڑ گئی ہے جس کا مقدمہ مقامی زمیندار ، نرس اور ایک خاتون کیخلاف درج کرلیاگیاہے جبکہ گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے گئے جارہے ہیں تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ۔ یادرہے کہ مذکورہ لڑکی کو مبینہ طورپر تین رو زقبل مقامی زمیندار نے زیادتی کا نشانہ بناڈالاتھا۔

مزید :

جرم و انصاف -