ٹریفک وارڈن کے مبینہ تشدد کیخلاف تھانے میں درخواست

ٹریفک وارڈن کے مبینہ تشدد کیخلاف تھانے میں درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)نواں کو ٹ کے علاقے میں ٹریفک وارڈن کے مبینہ تشدد سے موٹرسائیکل سوار نوجوان کے ہاتھ کی انگلی ٹوٹ گئی، متاثرہ نوجوان نے وارڈن کیخلا ف تھانے میں درخواست دے دی۔ ملتان روڈ کے رہائشی 22 سالہ احمد نے بتایا کے یتیم خانہ چوک میں کھڑے ٹریفک وارڈن سے موٹرسائیکل چھو گئی تو اس نے تشدد شروع کردیاجس سے اس کے ہاتھ کی انگلی ٹو ٹ گئی، تشدد کے بعد دونوں وارڈن فرار ہوگئے ۔

مزید :

علاقائی -