پاکستان کیخلاف میچ شین وارن کا ریکارڈ توڑدونگا:لاستھ مالنگا

پاکستان کیخلاف میچ شین وارن کا ریکارڈ توڑدونگا:لاستھ مالنگا
 پاکستان کیخلاف میچ شین وارن کا ریکارڈ توڑدونگا:لاستھ مالنگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم(سپورٹس رپورٹر) سری لنکن ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر لاستھ مالنگا نے کہا کہ وہ پاکستان کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آئندہ میچ میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق آسٹریلوی باؤلر شین وارن کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کے لئے پرعزم ہیں۔ لاستھ مالنگا ایک روزہ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر دنیا کے 13ویں باؤلر بن گئے ہیں، مالنگا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ میں 2 وکٹیں لیکر یہ کارنامہ انجام دیا، مالنگا اور شین وارن نے 293، 293 وکٹیں لے رکھی ہیں، ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 534 وکٹیں لے رکھی ہیں۔