حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی کوشش کررہی ہے ‘ سیف الدین کھوسہ

حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی کوشش کررہی ہے ‘ سیف الدین کھوسہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


عالی والہ (نامہ نگار) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار محمد سیف الدین خان کھوسہ کی رہائش گاہ پر عید کے تینوں روزمختلف وفود سے ملاقات کا سلسلہ جاری رہا۔ انہوں کہ ملک حقیقی جمہوریت کی طرف گامزن ہے، آہستہ آہستہ حالات بہتر ہو رہے ہیں، عوام میں خوشحالی ضرور آئے گی۔واضح طور پر (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

تبدیلی محسوس ہوگی، آنے والا بجٹ عوام دوست ہوگا۔ غریب عوام کو ریلیف دیا جائے گا ۔ آپ لوگ اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں اور ایک دوسرے سے رابطے میں رہیں۔ ہم عوام کی خدمت کریں گے۔ علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے کام کریں گے۔ عمران خان کی قیادت میں ملک ایک دن ضرور ترقی کرے گا۔ عوام خوشحال ہوگی اور کرپشن کا خاتمہ ہوگا آپ لوگ مایوس نہ ہوں مسائل ضرور حل ہوں گے۔ عید کے موقع پر تمام آنے والے معززین کوم بارکباد پیش کی۔ ملاقات کرنے والوں میں سردار جان محمد خان کھوسہ، محمد عمران خان کھوسہ، سردار شاہ نواز کھوسہ، سردار محمد شریف خان کھوسہ، ثناءاللہ خان چنگوانی، امان اللہ خان چنگوانی، میاں محسن قریشی، عمران اللہ خان لاشاری، ملک اللہ بخش بھپلا، حاجی غلام حسین ملیحا، حاجی محمد اقبال خان رخشانی، حاجی عبدالغفور خان ڈیویانی، محمد اقبال خان پٹھان، ملک مظفر علی خان، ملک گل محمد سیہڑ، ملک محمد اقبال سیہڑ، ملک مجاہد حسین بھپلا، ملک صلاح الدین ڈوگر، میاں محمد صابر بودلہ، مشتاق خان جتوئی، عارف خان مستوئی، عبدالرشید خان لغاری، مٹھا خان لغاری، حاجی فقیر محمد مستوئی، محمد اکرم شاہ کہیری، منظور احمد کھوسہ، غلام اکبر کھوسہ، ملک شفیع بھمبھانی، سردار غلام احمد چنگوانی، سیف اللہ لاشاری، غلام حیدر خان چنگوانی، حافظ غلام رسول کے علاوہ ایم پی اے سرار محی الدین خان کھوسہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔ جبکہ گزشتہ روز مکھن پتافی سنوکر کلب کی افتتاحی تقریب کے موقع پر شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما سردار سیف الدین خان کھوسہ نے کہا کہ نوجوانوں کو تفریح کے مواقع پہنچانا خوش آئند ہے۔ پی ٹی آئی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع مہیا کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ نوجوانوں کو روزگار کے لئے بغیر سود قرضے فراہم کریں گے،پی ٹی آئی ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ عمران خان پاکستان کے باشندوں کی واحد امید ہیں، انشاءاللہ کرپشن کرنے والے افراد سے لوٹی ہوئی رقم قومی خزانہ میں جمع کرائیں گے۔ ملک دشمن عناصر سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی ہے اور بیرون ملک ایجنٹوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔ اس موقع پر مکھن سنوکر کلب کے میزبان اکبر خان جروار ، محمد آصف جروار، محمد راشد جروار، کو مکھن صنوبر کلب کے افتتاح پر مبارکباد دی اور افتتاح کے موقع پر کیک کاٹا گیا۔تقریب میں شرکت کرنے والوں میں حاجی حیات جروار، اعجاز احمد جروار، کاشف جروار، ملک نذیر احمد ببر، سابق چیئرمین اللہ ڈتہ خان لغاری، عبداللطیف، محمد یاسر جروار، اللہ ڈیوایا جوگیانی، غلام حیدر بلوچ، محمد اقبال صدقانی،رب نواز صدقانی، دلدار چانڈیہ، ملک نذیر احمد ماچھی، محمد رفیق پتافی، جمعہ خان صدقانی، محمد اقبال جوگیانی ، فدا حسین چانڈیہ و دیگر نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔