ورلڈکپ میں آج کون سی ٹیمیں ٹکرائیں گی اور میچ کتنے بجے شروع ہو گا؟ جانئے

ورلڈکپ میں آج کون سی ٹیمیں ٹکرائیں گی اور میچ کتنے بجے شروع ہو گا؟ جانئے
ورلڈکپ میں آج کون سی ٹیمیں ٹکرائیں گی اور میچ کتنے بجے شروع ہو گا؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساﺅتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ورلڈکپ کے 15 ویں میچ میں آج جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں روز باﺅل سٹیڈیم میں ٹکرائیں گی اور یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہو گا۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ایونٹ میں اب تک 3 میچ کھیلے ہیں اور تینوں میں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا جن میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں ملنے والی تاریخی اور عبرتناک شکست بھی شامل ہے جبکہ ویسٹ انڈیز نے 2 میچ کھیل کر ایک میں فتح حاصل کی اور ایک میں اسے شکست ہوئی۔
جنوبی افریقی سکواڈ کی قیادت فاف ڈوپلیسی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ہاشم آملہ، کوینٹن ڈی کوک، ریسی وینڈر ڈوسن، ڈیوڈ ملر، جے پی ڈومنی، اینڈیل فیلوک وائیو، کرس موریس، کاگیسو ربادا، عمران طاہر، تبریز شمسی، بیورن ہینڈرکس، ڈوین پریٹوریس اور ایڈن مارکرم شامل ہیں۔
ویسٹ انڈین سکواڈ کی قیادت جیسن ہولڈر کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شئی ہوپ، کرس گیل، ایوین لوئس، نکولس پورن، شمرون ہیت میئر، ایندرے رسل، کارلوس بریتھ ویٹ، ایشلے نرس، شیلڈن کوٹریل، اوشین تھامس، ڈیرین براوو، شینن گیبریل، کیمار روچ اور فیبین ایلن شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -