قومی اسمبلی کے اجلاس میں شیخ رشید اور اپوزیشن کی ٹکر ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کو نا پسندیدہ کام کرنا پڑ گیا

قومی اسمبلی کے اجلاس میں شیخ رشید اور اپوزیشن کی ٹکر ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی ...
قومی اسمبلی کے اجلاس میں شیخ رشید اور اپوزیشن کی ٹکر ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کو نا پسندیدہ کام کرنا پڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں اپوزیشن اور وفاقی وزیر شیخ رشید اپنی اپنی بات پر اڑ گئے ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کو اجلاس کل تک کیلئے ملتوی کرنا پڑ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے ایوان نے کہا کہ اگر مجھے بولنے نہ دیا گیا تو پھر دیکھتا ہوں کہ کون بولتا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ میں ایسی بات کروں گا کہ ایوان میں آگ لگ جائیگی ، مجھے وضاحت کا موقع دیا جائے ، یہ میراحق ہے، ان ڈاکو اور لٹیروں نے اربوں روپیہ لوٹا اور آج نو ماہ کی ضمانت منسوخ ہوئی ، اس لئے مجھے وضاحت کرنے کا پورا حق ہے لیکن اس پر اپوزیشن ارکان کا کہنا تھا کہ پہلے بلاول بھٹو زرداری کو بات کرنے دی جائے اس کے بعد کسی کو بات کرنے دی جائیگی ۔
اس موقع پر اپوزیشن ارکان سپیکر کے ڈائس کے سامنے اکٹھے ہوئے اور مسلسل احتجاج کرتے رہے جبکہ شیخ رشید بضد رہے کہ وہ پہلے اپنے بات کی وضاحت کریں گے جس پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اجلاس کل چار بجے تک کیلئے ملتوی کردیا۔

مزید :

قومی -