حکمران بغض اور حسد کی آگ میں جل رہے ہیں،پرویز ملک

حکمران بغض اور حسد کی آگ میں جل رہے ہیں،پرویز ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر تماشا ہورہاہے پوری قوم دیکھ رہی ہے نیازی حسد اور بغض کی آگ میں جل رہے ہیں احتساب نہیں انتقام اور تماشا کیاجارہاہے، آج معیشت کا برا حال ہے غریب آدمی اپنے بچوں کی دو وقت کی روٹی پورے کرنے سے قاصر ہے،اگر آج معاشی حالات پر سیاسی حل تلاش نہ کیا صرف الزام تراشی کی تو آنے والی نسل ہمیں معاف نہیں کرے گی۔

ن خیالات کا اظہارگذشتہ روزانہوں نے پارٹی آفس میں ارکان اسمبلی،رہنماؤں وکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ، میاں سلیم،جاوید اقبال، سمیر امجد اور ثمرہ نذیر سمیت دیر بھی موجودتھے۔تحریک انصاف چندہ پارٹی ہے اور رہے گی،لیکن کبھی حساب کتاب نہیں دیں گے۔صوبے اور وفاق نہ جانے کس کی پالیسیوں کے مطابق چل رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر صحت کی کارکردگی صرف لاحاصل دوروں تک محدود ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر لوگوں کے ٹیسٹ نہیں کررہی۔ٹیسٹ کم کرنے سے کورونا وائرس کو چھپایا نہیں جو سکتا۔حکومتی ترجمانوں کے بقول پچاس ہزار سے زائد ٹیسٹنگ کی صلاحیت حاصل کی جا چکی۔لیکن پنجاب حکومت روزانہ تین ہزار ٹیسٹ کررہی ہے،12 کروڑ پنجاب کی آبادی کے لیے نہ ہونے کے برابر ہے۔