کرونا سے مزید 3مریض جاں بحق، ویکسی نیشن سنٹرز کی تعداد میں اضافہ 

کرونا سے مزید 3مریض جاں بحق، ویکسی نیشن سنٹرز کی تعداد میں اضافہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، ٹبہ سلطان پور، رحیم یارخان، وہاڑی، کبیروالا، مخدوم پور پہوڑاں، مخدوم رشید، بارہ میل، خانیوال، چوٹی زیریں (وقائع نگار، بیورو رپورٹ، نمائندگان پاکستان، نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 03 مزید مریض جاں بحق،اموات کی مجموعی  تعداد 826 ہو گئی(بقیہ نمبر44صفحہ6پر)
  زیر علاج کورونا کے مریضوں کی  تعداد 38 ہو گئی،18 مریضوں کی حالت تشویشناک،  شبہ میں 48 مریض زیر علاج،ادھر کورونا آئی سو لیشن کے دس وارڈز میں بستروں کی تعداد 331  ، 136 پر مریض،97 وینٹی لیٹرز  میں سے 42 وینٹی لیٹر خالی,ادھر چلڈرن کمپلیکس میں بھی کورونا وائرس میں مبتلا دو بچے زیر علاج ہیں۔ نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان کی رہائشی 57  سالہ یاسمین بی بی، 80 سالہ اللہ یار اور 52 سالہ اقبال حسین نے دم توڑ دیا۔یوں یکم اپریل 2020  سے 9جون 2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 826 ہو گئی ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 38ہو گئی ہے جن میں سے 32 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ زیر علاج 18 مریضوں  کی حالت تشویشناک  ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 48مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 6ہزار 450 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 628 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،ادھر نشتر ہسپتال کے کورونا  آئی سو لیشن وارڈ میں اس وقت  136 مریض زیر علاج ہیں  جبکہ  مختص 97 وینٹی لیٹرز میں سے 42خالی رہ گئے ہیں جبکہ کورونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد  331 کر دی گئی ہے،ادھر چلڈرن کمپلیکس میں زیر علاج میاں چنوں کے 4 سالہ عبدالمنان اور چیچہ وطنی کے 9 سالہ ریحان میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث تاحال علاج جاری ہے قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور نے کورونا وبا کے دوران بہترین طبی خدمات سرانجام دینے پر پروفیسر آف پلمونالوجی ڈاکٹر اعظم مشتاق سمیت آٹھ ڈاکٹروں کو گولڈ میڈل دیئے۔اس حوالے سے گزشتہ روز ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر اعظم مشتاق  کا تعلق ملتان سے ہے۔طبی حلقوں نے ڈاکٹر اعظم مشتاق کو گولڈ میڈل دینے پر خوشی اور نیک تمناں کا اظہار کیا ہے  کرونا ویکسی نیشن لگوانے والے افراد کی تعداد میں اضافے کے باعث محکمہ صحت پنجاب نے تحصیل میلسی میں کروناویکسی نیشن سنٹرز کی تعداد2سے بڑھا کر5کردی ہے جن ہسپتالوں میں کرونا ویکسی نیشن لگوانے کے لئے سنٹر بنائے گئے ان میں گڑھا موڑ، جلہ جیم اور کرم پورشامل ہیں ٹبہ سلطان پور اور میلسی میں پہلے ہی کرونا ویکسی نیشن سنٹر کام کررہے ہیں تعداد بڑھنے سے عوام کو ویکسین کروانے میں کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کر نا پڑ ے گا محکمہ صحت ذرائع کے مطا بق تحصیل میلسی میں 20ہزار افراد کو پہلی ڈوز اور7ہزار افرادکی دوسری ڈوز مکمل کرلی گئی ہے روزانہ ایک ہزار سے زائد افرادکی ویکسین کی جارہی ہے جس کی تعداد روزانہ کی بنیاد پر بڑھائی جارہی ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں 1لاکھ43ہزار سے زائد شہری کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں اور ہمارا ہدف ہے کہ حکومتی ہدایات کے مطابق زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ویکسین لگائی جائے جس کے لئے ضلع میں کورونا ویکسی نیشن سنٹرز کی تعداد میں اضافہ اور موبائل ویکسی نیشن سنٹرکا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میں کورونا کی مجموعی صورتحال اور ویکسی نیشن کے عمل کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر سدرہ سلیم، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر حسن خان، ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر آغا توحید سمیت دیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی ویکسی نیشن کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز تاجر تنظیموں کے عہدیداران سے بھی میٹنگز کرکے انہیں کورونا ویکسین لگوانے کے حوالہ سے سہولیات فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایت ہے کہ کورونا ویکسی نیشن کے بغیر کوئی سرکاری ملازم فرائض سر انجام نہیں دے گا جبکہ نجی سیکٹرز بھی جلد از جلد اپنے ملازمین کی ویکسی نیشن کا عمل مکمل کرائے کسی بھی تعاون کی صورت میں ضلعی انتظامیہ تاجر تنظیموں کوہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔انہوں نے اجلاس میں ایم ایس شیخ زید ہسپتال کو ہدایت کی کہ ریلوے سکھر ڈویژن ٹرین حادثہ کے زخمیوں کا بہترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں اور زخمی مریضوں کے ورثاسے مکمل تعاون کو یقینی بنایا جائے۔ایڈ یشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر رائے ذاکر علی نے کہا ہے کہ تحصیل وہاڑی کے تمام لائیو سٹاک افسران، ملازمین اور فیملی ممبران کو کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن کی سربراہی میں محکمہ ہیلتھ کی موبائل ٹیم نمبر 3نے ایڈ یشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک آفس، ڈپٹی ڈائر یکٹر لائیو سٹاک آفس، ڈائیا گنسٹک لیب، موبائل ویٹرنری ڈسپنسری اور سول وٹرنری ہسپتال لائیوسٹاک کے سو فیصد افسران، ملازمین اور فیملی ممبران کی ویکسی نیشن کی۔ ایڈ یشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر رائے ذاکر علی نے مزید کہا کہ کورونا پر قابو پانے کیلئے ہم سب متحد ہیں جس کیلئے تمام افسران، ملازمین اور فیملی ممبران کو کورونا ویکسی لگائی جا چکی ہے کورونا ویکسین لگوانے کے بعد تمام ملازمین نارمل ہیں۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی کورونا ویکسی نیشن کو مزید تیزی کیا جائے 10دن کے اندر تمام سرکاری ملازمین کی ویکسی نیشن مکمل کی جائے اس حوالے سے کسی قسم کی کاہلی یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی سرکاری ملازمین کی ویکسی نیشن کیلئے تین موبائل گاڑیاں مختلف دفاتر میں جا کر ویکسی نیشن کر رہی ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں کورونا ویکسی نیشن کے حوالے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو اشفاق الرحمن خان، اے ڈی سی فنانس مظفر خان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال، سی ای او ایجو کیشن محمد صہیب عمران، ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد جاوید، چیف آفیسر تحصیل کونسل سید نا صر نعمان شاہ اور دیگر افسرا ن موجود تھے ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے مزید کہا کہ اس وقت سب سے اہم کام لوگوں کی کورونا ویکسی نیشن کرنا ہے جس کیلئے تمام متعلقہ ادارے متحرک ہو کر کا م کریں اور حکومت کی طرف سے جو ٹارگٹ دیئے گئے ہیں ان کو سوفیصد پورا کیا جائے ضلع وہاڑ ی میں 8ویکسی نیشن سنٹرز پہلے کام کر رہے تھے اب مزید 14دیہی مراکز صحت پر ویکسی نیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے عوام میں ویکسی نیشن کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے دیہاتوں میں نمبر داروں کے ذریعے کورونا ویکسی نیشن کی آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے معاشرے کے تمام معززین کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو کورونا ویکسین کی افادیت سے آگاہ کریں تاکہ تمام لوگ کورونا ویکسین کروائیں۔ کورونا وبا سے چھٹکارہ حاصل کرنے کا واحد ذریعہ ویکسی نیشن ہے۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹرخالد محمودکی  زیر نگرانی ریسکیو کمیونٹی سیفٹی ونگ کی جانب سے کرونا ویکسینیشن کے بارے آگاہی مہم کا اہتمام کیا۔ اس حوالے سے ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد یاسر رضا، اسسٹنٹ کمشنر اسماعیل بختیار اور آرمی آفیسر کی قیادت میں واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک میں ریسکیو جوانوں، ٹائیگر فورس نوجوان، سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔اس واک کا مقصد لوگوں میں کرونا  ویکسین لگوانے کی افادیت کے متعلق آگاہی دینا تھا۔ ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد یاسر رضا نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ کرونا کی اس وبا سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہر فرد کرونا ویکسین لگوائے  تاکہ ہم اپنے ملک کو کروناکی اس وبا  سے محفوظ بنا سکے۔ اسسٹنٹ کمشنر  اسماعیل بختاور  نے لوگوں کرونا ویکسین کی افادیت کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ واک  ٹی چوک سے شروع ہوکر  شہر کے مختلف مقامات سے ہوتی میلاد مصطفی چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریسکیو 1122 کی جانب  آگاہی مہم کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ کووڈ۔19 کے پھیلاواور غلط معلومات کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ہر شہری اپنا کردار ادا کرے اور کرونا وائرس سے بچاو کی ویکسین لگوائیں۔ اس موقع پر اسٹیشن کوآرڈینیٹر سمیع اللہ، ریسکیو سیفٹی انسٹرکٹر بشیر احمدطاہر اور میڈیا کوآرڈینیٹرراشد چوہدری بھی موجود تھے۔قومی ادارہ صحت کی جانب سے مخدوم رشید میں کورونا ویکسی نیشن سنٹر قائم کردیا گیا ہے،ویکسی نیشن سنٹر رورل ہیلتھ سنٹر مخدوم رشید میں قائم کیا گیا ہے،واضح رہے کہ کچھ روز قبل خبریں شائع ہونے پر ویکسی نیشن سنٹر قائم کرنے کے لئے عوامی مطالبہ کی خبریں شائع ہوئی،جس کا نوٹس لیتے ہوئے سنٹر مذکورہ ویکسنیشن سنٹر قائم کیا گیا ہے یہ سنٹر صبح اٹھ سے پانچ بجے تک کھلا رہے گا تمام لوگ ار ایچ سی مخدوم رشید میں دلاور حسین انچارج  ویکسنیشن سنٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں دارالعلوم عیدگاہ کبیروالا میں کورونا ویکسینیشن کیمپ لگایا گیا،مردسہ کے اساتذہ کرام،اہل خانہ اور 18سال سے زائد طالب علموں کو ویکسینیشن کی گئی،اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا خرم حمید،ڈپٹی ڈی ایچ او عالم شیر پنیاں،مہتمم مدرسہ مولانا ارشاد حسین اور سید فرخ رضا ترمذی بھی موجود تھے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا خرم حمید اور ڈپٹی ڈی ایچ او عالم شیرپنیاں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں کبیروالا کے مختلف اداروں میں سٹاف ان کے اہل خانہ اور 18سال سے زائد عمر کے بچوں کو ویکسینیشن کی جائے گی اور انڈسٹری ایریا میں بھی کل سے کورونا ویکسینیشن کیمپ لگائے جائیں،ویکسینیشن کا ہمارے پاس سٹاک موجود ہے۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر نگرانی جاری کورونا ویکسی نیشن مہم میں ضلع خانیوال کے علماء کرام بھی میدان بھی آگئے،دارالعلوم کبیروالا کے 200  سے زائد علماء کرام اور آئمہ کرام نے ویکسئین لگواکر افواہوں کی نفی کرتے ہوئے ویکسئین سے خوفزہ افراد کے لئے ایک مثال قائم کردی،ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عبا س شیرازی کی ہدایت پر دارالعلوم میں محکمہ صحت کی جانب سے کیمپ لگایا گیا اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا خرم حمید نے کیمپ کا دورہ کیا اور ویکسی نیشن کے عمل کی نگرانی کی،مہتمم دارالعلوم کبیروالا مولانا محمد ارشاد کے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کا واحد حل ویکسئین ہے شہری ویکسیئن لگواکر اس موذی مرض سے چھٹکارہ حاصل کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں،اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عالم شیر پنیاں، فوکل پرسن ڈاکٹر غلام نبی لودھی، انجمن شہریاں کے صدر ملک خالد شفیق،سید فرخ رضا شاہ،مفتی محمد اویس، سید شہزاد رضا،خان شہباز بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ نے مانہ احمدانی ہسپتال کا معائنہ کیا اور وہاں سٹاف کی حاضری ادویات کی موجودگی صفائی ستھرائی سیمت دیگرے انتظامات کا جائزہ لیا انچارج ہسپتال نے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے آگاہ کیا اس موقع پر اے سی اسد چانڈیہ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق عوام کو صحت کی ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں ہسپتال کے معائنہ کے بعد انہوں نے شہر کے مختلف جگہوں پر جاکر پولیو ٹیموں کو چیک کیا علا از  اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ اسد چانڈیہ نے مانہ احمدانی میں کرونا ایس او پیز کی خلاف روزی پر متعدد دکانیں سیل کردی اے سی اسد چانڈیہ کا کا کہنا تھا کہ دکان دار حضرات حکومتی ہدایت کے مطابق کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
کرونا وائرس