کرکٹ کا بانی انگلینڈ بنگلہ دیش سے شکست کے بعد ورلڈ کپ سے باہر

کرکٹ کا بانی انگلینڈ بنگلہ دیش سے شکست کے بعد ورلڈ کپ سے باہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ایڈیلیڈاوول( سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیش کے ہاتھوں 15رنز سے اپ سیٹ شکست کے بعد کرکٹ کا بانی انگلینڈ ورلڈکپ سے باہر ہوگیا،بنگلہ دیش نے مقررہ 50اوورزمیں7وکٹوں کے نقصان پر275رنز بنائے، محمود اللہ 103 رنز بنا کر ٹاپ سکورر،مشفق الرحیم 89 اورسومیا سرکار 40 رنزبناکر نمایاں،انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈر سن اور کرس جارڈن کی 2، 2وکٹیں، انگلش ٹیم 48.3 اوورز میں 260رنز بناکر آؤٹ مورگن نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو بنگلہ دیش نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنائے۔ صرف 8 کے مجموعی اسکور پر تمیم اقبال اور امراء القیس 2،2 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے تھے جس کے بعد سومیا سرکار اور محمد اللہ نے ذمہ دارانہ انداز میں اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے تیسری وکٹ پر 86 رنز کی شراکت قائم کی اور 94 کے مجموعے پر سومیا سرکار 40 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جب کہ آل راؤنڈ شکیب الحسن بھی 2 رنز بنا سکے۔ بنگلہ دیشی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنائے جب کہ مشفق الرحیم 89، شبیر رحمن 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے جیمزاینڈرسن اور کرس جارڈن نے 2،2 جب کہ سٹیورٹ براڈ اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں انگلش ٹیم 48.3اوورزمیں 260رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔انگلش اوپننگ بلے باز معین علی اور این بیل نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کرتے ہوئے پہلی وکٹ پر 43 رنز کی شراکت قائم کی جب کہ معین علی 19 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جس کے بعد این بیل اور الیکس ہیلز نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 54 رنز جوڑے اور 97 کے مجموعے پرہیلز 27 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جب کہ ای این بیل بھی 7 چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنا کرمیدان بدر ہوگئے۔ این بیل 63، جوئے روٹ 29، کپتان این مورگن صفر، جیمز ٹیلر ایک اور جوز بٹلر 65 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے رب الحسین نے 4، مشرفی مرتضی اور تسکین احمد نے دودو وکٹیں حاصل کیں۔بنگلہ دیش کے محمود اللہ کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔