میگھا نجی مصروفیات کے باعث رواں سپل کے دوران ڈرامہ نہیں کریں گی

میگھا نجی مصروفیات کے باعث رواں سپل کے دوران ڈرامہ نہیں کریں گی
میگھا نجی مصروفیات کے باعث رواں سپل کے دوران ڈرامہ نہیں کریں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(فلم رپورٹر)معروف ماڈل، اداکارہ اور پرفارمرمیگھا رواں سپل کے دوران سٹیج ڈرامہ میں پرفارم نہیں کریں گی۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے میگھا نے بتایا کہ انسان کو کام کے ساتھ ساتھ گھر والوں کو بھی وقت دینا چاہیے۔میں دو ہفتے سیر وتفریح کرنے کے بعد اگلے سپل میں ڈرامہ کروں گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میرا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جو شوبز اور ذاتی زندگی دونوں کو کامیابی کے ساتھ چلا رہے ہیں ۔سٹیج اور دیگر مصروفیات کی وجہ سے فلم اور ٹی وی کو ٹائم نہیں دے پا رہی جب بھی کسی اچھے اچھی فلم اور ٹی وی پراجیکٹ کی پیشکش ہوئی تو ضرور کام کروں گی ۔میں نے ہمیشہ اعلیٰ اور معیاری کام کو ترجیح دی ہے موجودہ دور میں بہتر فلمیں بن رہی ہیں جن کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب فلمی صنعت کی رونقیں دوبارہ لوٹ آئیں گی۔

مزید :

کلچر -