جہاز کے ٹوائلٹ میں چھپ کر سگریٹ پینے پر لڑکی کو گرفتار کرلیا گیا

جہاز کے ٹوائلٹ میں چھپ کر سگریٹ پینے پر لڑکی کو گرفتار کرلیا گیا
جہاز کے ٹوائلٹ میں چھپ کر سگریٹ پینے پر لڑکی کو گرفتار کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں فضائی سفر کے دوران ہوائی جہاز کے ٹوائلٹ میں چھپ کر سگریٹ پینے کے الزام میں ایک لڑکی کو گرفتار کر لیا گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق پریانکا نامی 24سالہ لڑکی فضائی کمپنی ’انڈی گو‘ کی کلکتہ سے بنگلور جانے والی پرواز 6ای 716میں سوار تھی۔ 
جہاز کے ٹوائلٹ سے سگریٹ کی بو آنے پر عملے کو شبہ ہوا جس پر انہوں نے دستک دے کر اندر موجود پریانکا کو دروازہ کھولنے کو کہا۔ جب اس نے دروازہ کھولا تو ٹوائلٹ دھوئیں سے بھرا ہوا تھا اور آدھا پیا ہوا سگریٹ کوڑے دان میں پڑا تھا۔ بنگلور میں پرواز کے لینڈ کرنے پر پریانکا کو سکیورٹی سٹاف کے حوالے کر دیا گیا۔ 
ایئرپورٹ پولیس نے لڑکی کو حراست میں لینے کے بعد اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔بعد ازاں عدالت نے لڑکی کو ضمانت پر رہا کر دیا۔ واضح رہے کہ کلکتہ سے بنگلور کا پرواز کا وقت اڑھائی گھنٹے ہے۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -