پی ایس ایل 9, پوائنٹس ٹیبل کی دلچسپ صورتحال

پی ایس ایل 9, پوائنٹس ٹیبل کی دلچسپ صورتحال
پی ایس ایل 9, پوائنٹس ٹیبل کی دلچسپ صورتحال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال کو مزید دلچسپ بنادیا۔

پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو ملتان سلطانز اور پشاور زلمی پلے آف میں پہنچ چکی ہیں۔ لاہور قلندرز پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے  تاہم کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پلے آف میں پہنچنے کےلیے رسہ کشی جاری ہے۔کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کے خلاف اہم فتح کے بعد 8 پوائنٹس حاصل کرلیے ہیں۔


کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے 9، 9 پوائنٹس ہیں، اس وقت کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پلے آف میں پہنچنے کے لیے رسہ کشی جاری ہے۔

مزید :

PSL -PSL Points Summary -