تحریک انصاف کے کارکنان کی پکڑ دھکڑ، خاتون رہنما نے پولیس تحویل سے چھڑوا لیا

تحریک انصاف کے کارکنان کی پکڑ دھکڑ، خاتون رہنما نے پولیس تحویل سے چھڑوا لیا
تحریک انصاف کے کارکنان کی پکڑ دھکڑ، خاتون رہنما نے پولیس تحویل سے چھڑوا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی میں تحریک انصاف کے کارکنان کو گرفتار کیا گیا تو خاتون رہنما سمابیہ طاہر نے انہیں پولیس تحویل سے چھڑوا لیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق راولپنڈی میں مبینہ دھاندلی اور مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف تحریک انصاف کی احتجاجی ریلی کھنہ پل سروس روڈ سے نکالی گئی جس کی قیادت خاتون رہنما سمابیہ طاہر کر رہی تھیں، اس دوران پولیس نے ریلی روکنے کیلئے کارکنان کی پکڑ دھکڑ شروع کی تو سمابیہ طاہر نے کارکنان کو پولیس کی تحویل سے چھڑوا لیا۔

سمابیہ طاہر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی احتجاجی ریلی ایکسپریس وے سے ہوتے ہوئے نیشنل پریس کلب پہنچے گی۔