مظہر ذکی نے اے جی سندھ میں پروویڈنٹ فنڈ سینٹر کا افتتاح کر دیا

مظہر ذکی نے اے جی سندھ میں پروویڈنٹ فنڈ سینٹر کا افتتاح کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کنٹرولز جنرل اکاو نٹس مظہر حسین ذکی نے بروز جمعرات اکاو نٹنٹ جنرل سندھ کے دفتر میں جنرل پروویڈنٹ فنڈ سینٹر کا باضابطہ افتتاح کر دیا. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں پینشن سینٹرز کے قیام کے بعد اے جی سندھ نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو بہتر سہولیات اور انہیں بر وقت ادائیگی کے لئے ایک بار پھر سبقت لے لی ہے. پروویڈنٹ فنڈ سینٹر کا قیام ایک اہم اقدام ہے. انہوں کہا کہ ایک وقت تھا جب ریٹائرمنٹ کے بعد سرکاری ملازمین کو اپنے جی پی فنڈ کے لئے پریشان کن عمل سے گزرنا پڑتا تھا. لوگوں کو سرکار سے اپنی رقومات حاصل کرنے کے لئے مہینوں اور سالوں انتظار کرنا پڑتا تھا, لیکن سیپ سسٹم (SAP SYSTEM) کے متعارف ہونے کے باعث اس انتظارمیں کافی حد تک کمی آئی ہے. جی پی فنڈ سینٹر کے قیام سے ایک ہی چھت تلے سہولیات کی فراہمی سے جی پی فنڈ کی ادائیگی کی تاخیر میں مزید کمی لائی جا سکے گی. مظہر حسین ذکی نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور پینشن کے تمام معاملات آن لائن منتقل کرنے پر اکاو نٹنٹ جنرل سندھ غفران میمن ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا. اس موقع پر اکاو نٹنٹ جنرل سندھ غفران میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ و ہ سندھ حکومت کے بے حد ممنون ہیں جس نے صوبے بھر میں پینشن سینٹرز اور جی پی فنڈ سینٹر زکے قیام میں بھرپور تعاون فراہم کیا. انہوں نے مزید بتایا کہ دو ماہ کے قلیل عرصے میں سندھ کے بائیس اضلاع میں سندھ پینشن سینٹرز قائم کئے گئے ہیں. اس سلسلے میں 9 مئی کو ڈسٹرکٹ اکاو نٹس آفس حیدر آباد میں آخری پینشن سینٹر کا افتتاح کیا گیا ہے.