ٹریکٹروں کی قیمت میں ہوشربا اضافے کا امکان، تازہ خبرآگئی

ٹریکٹروں کی قیمت میں ہوشربا اضافے کا امکان، تازہ خبرآگئی
Tractor

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹریکٹرز اور کیڑے مار ادویات پر ٹیکس استثنیٰ ختم کیے جانے کا امکان ہے  جس سے قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا خدشہ ہے۔

جیو نیوز کے مطابق حکومت کو 30 ارب روپے کا ٹیکس ریونیو حاصل ہوگا، ٹریکٹر کی قیمت او ر زرعی لاگت میں اضا فہ متوقع ہے۔اس وقت کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ٹریکٹرز اور کیڑے مار ادویات کو سیلز ٹیکس سے چھوٹ دی گئی تھی۔

ٹیکس چھوٹ ختم کرنے سے ٹریکٹرز کے مینوفیکچرز کو ان پٹ پر ٹیکس کی لاگت برداشت کرنا ہوگی جس سے ٹریکٹر کی مجموعی قیمت میں اضافہ ہو جائے گا۔

مزید :

بزنس -