علامہ اقبال ؒ کی شخصیت پوری ملت اسلامیہ کیلئے قابل فخر ہے،راغب نعیمی

علامہ اقبال ؒ کی شخصیت پوری ملت اسلامیہ کیلئے قابل فخر ہے،راغب نعیمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی)معروف دینی اسکالروناظم اعلی جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ علامہ اقبال ؒ کی شخصیت پوری ملت اسلامیہ کیلئے قابل فخر ہے ۔مصورپاکستان کے افکار و نظریات پر عمل پیر ا ہوکرہی ملک کو ترقی وخوشحالی کی شاہراہ پرگامزن کیاجاسکتاہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزعلامہ اقبال کے139ویں یوم ولادت کے حوالے سے جامعہ نعیمیہ میں طلباء کی تربیتی وفکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی شاعری میں بیداری، خودی اور عشق رسولؐ کا پیغام ہے جو ہمیشہ مسلمانوں کے لئے مشعل راہ بنی رہے گی۔علامہ اقبال کا فلسفہ خودی قوموں کے فکری و سماجی عروج کا ضامن ہے، یہی وجہ ہے کہ کلام اقبال دنیا کے ہر خطے میں پڑھا جاتا ہے اور مسلمانان عالم اسے بڑی عقیدت کے ساتھ زیر مطالعہ رکھتے ہیں اور ان کے فلسفے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوںؒ نے نئی نسل میں انقلابی روح پھونکی اور اسلامی عظمت کو اجاگر کیا۔ بلامبالغہ علامہ محمداقبالؒ دنیا میں ایک عظیم مفکر اور فلسفی مانے جاتے ہیں ان کے افکارآج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ ڈاکٹرعلامہ اقبالؒ زندگی بھرنوجوانوں کوترقی کے حصول کیلئے مٹی سے محبت کا درس دیتے رہے، علامہ اقبالؒ جیسی شخصیات صدیوں بعدپیداہوتی ہیں ۔