تحقیقاتی کمیٹی انگریزی اخبار کی خبر پر اخبار اورصحافی کیخلاف کارروائی نہیں کر سکتی، پریس کونسل آف پاکستان کی متفقہ قرارداد

تحقیقاتی کمیٹی انگریزی اخبار کی خبر پر اخبار اورصحافی کیخلاف کارروائی نہیں ...
تحقیقاتی کمیٹی انگریزی اخبار کی خبر پر اخبار اورصحافی کیخلاف کارروائی نہیں کر سکتی، پریس کونسل آف پاکستان کی متفقہ قرارداد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پریس کونسل آف نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار کی خبر کے معاملے پر بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی اخبار اور صحافی سے ذرائع پوچھ سکتی ہے اور نہ ہی ان کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے۔

خبر لیک معاملہ، تحقیقاتی کمیٹی نے کارروائی کا آغاز کر دیا، پہلا اجلاس جاری
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پریس کونسل آف پاکستان کے جنرل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں انگریزی اخبار کی خبر پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کے معاملے پر غور کیاگیا اور متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔ اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامئیے میں کہا گیا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی اخبار اور صحافی سے پوچھ گچھ کر سکتی ہے لیکن ان سے ذرائع کے بارے میں بتانے کا اصرار کر سکتی ہے اور نہ ہی ان کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے۔

ریحام خان کے حالیہ انکشافات پر بالآخر عمران خان بھی بول پڑے
قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ انگریزی کی اخبار کی خبر جیسے امور پریس کونسل آف پاکستان کے دائرہ کار میں آتے ہیں اور یہ معاملہ پریس کونسل میں ہی لایا جانا چاہئے تھا مگر بدقسمتی سے یہ معاملہ نہ تو حکومت اور نہ ہی کسی سرکاری ادارے نے پرس کونسل آف پاکستان کو بھیجا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -