سبزی منڈیوں اور 15حساس مارکیٹوں میں مناطع خوروں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ

 سبزی منڈیوں اور 15حساس مارکیٹوں میں مناطع خوروں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ڈ ی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر خاور بشیر، ڈی او انڈسٹریز اظہر گجر، ڈی او فوڈ چودھری ایوب، اسسٹنٹ کمشنرز، پی ایس او اور ایس این اے سمیت دیگر نے شرکت کی، منڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ، اوور چارجنگ پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت، پرائس کنٹرول لسٹس کو اپنی نگرانی میں چیک کریں۔انہوں نے کہا کہ کمیشن ایجنٹس کے کھاتوں کی چیکنگ کو یقینی بنائیں۔دریں اثناء ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے شہر کی 15 کریٹیکل مارکیٹس  اسلام پورہ کرشن نگر بازار، مون مارکیٹ اقبال زون لاہور، ٹھوکر نیاز بیگ، جوڑے پل مارکیٹ، صدر بازار کینٹ اور دھرم پورہ بازار،مین مارکیٹ ٹاؤن شپ، کاہنہ بازار، مین مارکیٹ گلبرگ، مین بازار رائیونڈو دیگر میں کیمپ قائم کر دئیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ  عوام الناس قیمت ایپ02345 _0800 اور واٹس ایپ نمبر 0002345 0307  پر شکایات درج کروا سکتے ہیں۔