’تحریک انصاف کے پاس مسائل کا حل نہیں ، پیپلز پارٹی بھی آپشن نہیں‘ عبدالقادر بلوچ کس پارٹی میں شامل ہوں گے؟

’تحریک انصاف کے پاس مسائل کا حل نہیں ، پیپلز پارٹی بھی آپشن نہیں‘ عبدالقادر ...
’تحریک انصاف کے پاس مسائل کا حل نہیں ، پیپلز پارٹی بھی آپشن نہیں‘ عبدالقادر بلوچ کس پارٹی میں شامل ہوں گے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیار کرنے والے جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کا کہنا ہے کہ وہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں شامل نہیں ہوں گے، ملک میں مذہبی جماعتیں بھی موجود ہیں۔

نجی ٹی وی سماء سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ نواز شریف کے فوج مخالف بیان کے بعد مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا فیصلہ کیا، اس بیان کے بعد ن لیگ کے ساتھ وابستگی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، مریم بی بی ہماری خواتین سے نہیں ملیں جو کہ ہماری توہین تھی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کا تحریک انصاف میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ ان کے پاس مسائل کے حل کا وژن ہی موجود نہیں ہے۔ ضروری نہیں کہ وہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں، پاکستان میں مذہبی جماعتیں بھی موجود ہیں۔

عبدالقادر بلوچ کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ثنا اللہ زہری سٹیج پر نہیں بیٹھیں گے، ثناء اللہ زہری سے معافی مانگ لی جاتی تو علیحدگی کی نوبت ہی نہ آتی۔ شاہد خاقان عباسی ، احسن اقبال اور مصدق ملک نے فیصلہ واپس لینے کا دباؤ ڈالا۔ 

مزید :

قومی -