تحریک انصاف کے 2 اور اہم ترین رہنماگرفتار

تحریک انصاف کے 2 اور اہم ترین رہنماگرفتار
تحریک انصاف کے 2 اور اہم ترین رہنماگرفتار
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

‏مانسہرہ (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان اور عامر ڈوگر کو مانسہرہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ 

نجی ٹی وی" ایکسپریس نیوز" کے مطابق دونوں سابق ایم این اے مانسہرہ میں پی ٹی آئی تحصیل بفہ پکھل کے صدررضااللہ خان کی رہائشگاہ پر موجود تھے۔ رضا اللہ خان اور ان کے کزن کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔دوسری جانب ابھی تک پولیس یا کسی بھی ادارے نے گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔ رضااللہ خان کے کزن نے تھانہ بٹل میں دونوں کے گرفتار کیے  جانے کی اطلاع دی۔
کزن سابق ناظم رضا اللہ کے مطابق سادہ کپڑوں میں ملبوس 2درجن اہلکاروں نے دونوں ایم این ایز اوردیگر 2لوگوں کو پکڑا اور اپنے ساتھ لے گئے۔ علاوہ ازیں مانسہرہ پولیس کے مطابق کسی گرفتاری کے بارے میں ہمیں معلومات نہیں ہیں۔