کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے میں شہید افراد کی نماز جنازہ ، آرمی چیف کی شرکت
کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے میں شہید افراد کی نماز جنازہ کوئٹہ گیریژن میں ادا کردی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور عسکری و سول حکام بھی نماز جنازہ میں شریک تھے۔
فوٹو : آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر کے مطابق تدفین کے بعد آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا اور دھماکے میں زخمی افراد سے ملاقات کی۔
فوٹو :آئی ایس پی آر
فوٹو : آئی ایس پی آر