سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی تنظیم نو کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی تنظیم نو سےایک ارب روپے سالانہ کی بچت ہوگی،تنظیم نو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو ضرورت کے مطابق فعال اور متحرک بنانے کا حصہ ہے۔
اعلامیہ کے مطابق پہلے مرحلے میں 90اور دوسرے مرحلے میں 130غیرضروری آسامیاں ختم کی جائینگی،غیرضروری آسامیاں ختم کرنے سے 56 کروڑ روپے سالانہ کی بچت ہوگی،تیسرے مرحلے میں انتظامی اصلاحات سے مزید 40کروڑ کی بچت ہو گی،سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت فنانس کمیٹی کے اجلاس میں منظوری دی گئی ۔