سموگ اور انتظامی مسائل کے باعث ملک بھر کی 29پروازیں تاخیر کا شکار

سموگ اور انتظامی مسائل کے باعث ملک بھر کی 29پروازیں تاخیر کا شکار
سموگ اور انتظامی مسائل کے باعث ملک بھر کی 29پروازیں تاخیر کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سموگ اور انتظامی مسائل کے باعث ملک بھر کی 29پروازیں تاخیر کا شکارہو گئیں۔

نجی ٹی وی چینل  جیو نیوز کے مطابق سموگ سے فلائٹ آپریشن متاثرہونے کے باعث ملتان کی 6پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ ایک اسلام آباد منتقل  ہو گئی۔فلائٹ آپریشن کاکہناہے کہ سموگ کے باعث لاہور کی 2پروازوں کو سیالکوٹ اور اسلام آباد اتارا گیا،مسقط سے ملتان کی پرواز پی کے 172کو حدنظر کم ہونے پر اسلام آباد اتارا گیا،مسقط سے لاہور کی نجی ایئر کی پرواز کو سیالکوٹ منتقل کیاگیا۔

فلائٹ آپریشن کا مزید کہناتھا کہ دبئی سے لاہور کی نجی ایئر کواسلا م آباد لینڈکرایاگیا،حد نظر کم ہونے پر ملتان کراچی کی پروازیں پی کے 330،331منسوخ  کر دی گئیں،اسی طرح ملتان ریاض کی قومی ایئر لائن  کی دو پروازیں پی کے 765اور766منسوخ ہو گئیں،دوحہ ملتان کی غیرملکی ایئر کی 2پروازیں آپریٹ نہ کی جا سکیں۔