محکمہ موسمیات نے سموگ کے ستائے شہریوں کو خوشخبری سنادی

محکمہ موسمیات نے سموگ کے ستائے شہریوں کو خوشخبری سنادی
محکمہ موسمیات نے سموگ کے ستائے شہریوں کو خوشخبری سنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت، پنجاب، کشمیراورگلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سوموار کے روزاسلام آبادمیں صبح کے وقت سموگ چھائے رہنے کا امکان  ہے تاہم شام میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع  ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع لاہور، قصور،اوکاڑہ ، سیالکوٹ، حافظ آباد، نارووال ، گوجرانوالہ ، سرگودھا، شیخوپورہ،ساہیوال ، فیصل آباد، بہاولپور ،بہاولنگر، ملتان، رحیم یار خان،ڈی جی خان اور گردونواح میں سموگ چھائے رہنے جبکہ صبح کے اوقات میں شدیددُ ھند پڑنے کی توقع ہے۔ اٹک، مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، چکوال، گجرات، منڈی بہاؤالدین،سیالکوٹ،گوجرانوالہ اورلاہورمیں شام کے دوران چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد،ہری پور، صوابی، مالاکنڈ، باجوڑ،مردان،مہمند، خیبر، کرم،پشاور اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلندو بالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، پشاور، نوشہرہ ،مردان ، صوابی، کوہاٹ ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گر دو نواح میں صبح کے اوقات میں سموگ/ دھند پڑنے کی توقع ہے۔

مزید :

ماحولیات -