لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نے ڈویژنل سطح پر میڈیا سیل قائم کر دیا ، نوٹیفکیشن جاری 

لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نے ڈویژنل سطح پر میڈیا سیل قائم کر دیا ، ...
لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نے ڈویژنل سطح پر میڈیا سیل قائم کر دیا ، نوٹیفکیشن جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نے صوبے بھر میں عوام سے مؤثر رابطہ اور رڈیپارٹمنٹل اینشیٹوز سے متعلق آگاہی کیلئے ڈویژنل سطح پر میڈیا سیل قائم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیاہے -میڈیا سیل کا مقصد مؤثر عوامی رسائی کیلئے ڈیپارٹمنٹ کے میڈیااور کمیونیکشن سٹرٹیجی کو بہتر بناناہے -
مندرجہ ذیل آفیسر ز کو فوری طور پر اپنے ڈویژنز میں اپنی موجودہ ڈیوٹی کے علاوہ میڈیا فوکل پرسنز کا رول تفویض کیاگیاہے - ملتان ڈویژن میں سینئرویٹرنری آفسیر ڈاکٹر محمد عثمان،ویٹرنر آفیسر زڈاکٹر عائشہ ثمن،  ڈاکٹر ثناء نعیم، بہاولپور ڈویژن میں ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر وقاص اسلم، ڈی جی خان ڈویژن میں ویٹرنری آفیسر ز ڈاکٹر محمد عبداللہ، ڈاکٹر شمس الرحمان، فیصل آبادڈویژن میں ویٹرنری آفیسرز ڈاکٹر ریحانہ کنول، ڈاکٹر احمد سلمان، راولپنڈی ڈویژن میں ویٹرنری آفیسر زڈاکٹر مدیحہ طارق، ڈاکٹر جاوید منیر، گجرات ڈویژن میں ڈپٹی ڈائریکٹر گجرات ڈاکٹر احتشام ارشاد،ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر بشری مسعود، لاہور میں ڈویژن ویٹر نری آفیسر ز ڈاکٹر عائشہ انجم، ڈاکٹر عاصم ریاض،گوجرانوالہ میں ڈویژن، لائیوسٹاک پروڈکشن آفیسر ڈاکٹر طیب عثمان، ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال، سرگودھا ڈویژن میں ویٹرنری آفیسرز ڈاکٹر حنا فاطمہ، ڈاکٹر مہتاب حیدر اور ساہیوال ڈویژن میں ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر نعمان خالد  اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ہیڈ کوارٹر) ڈائریکٹر آفس ڈاکٹر فہد بھٹہ کی میڈیا پرسنز کے طور پر ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں -
ایڈیشنل ڈائریکٹر بریڈ امپروومنٹ (ساؤتھ) جنوبی پنجاب تمام کمیونیکیشن سرگرمیوں کے انچارج کے طور پر کام کریں گے - ڈائریکٹر کمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ صوبائی فوکل پرسن کے طورپر کام کریں گے جن کو کمیونیکیشن سٹرٹیجی پر عملد رآمد کرانے اور اس کی ماہانہ رپورٹ ایڈمن سیکشن میں جمع کرانے کا اختیار تفویض کیاگیاہے -
فوکل پرسنز کے ٹی آر اوز میں ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سطح پر ڈیپارٹمنٹل سرگرمیوں خصوصا وزیراعلی کے انیشیٹوز سے عوام کو روشناس کرانا اور پبلسٹی شامل ہے -صوبائی وزیر و سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب کے دوروں کے دوران میڈیا کوریج کویقینی بنانا اور متعلقہ ڈسٹرکٹ انفارمیشن دفاتر سے قریبی رابطہ رکھنا شامل ہے - مقامی لائیوسٹاک بیٹ رپورٹر ز اور میڈیا نمائندوں سے رابطہ رکھنا اور  محکمانہ سرگرمیوں و فارمر فوکسڈ کنٹنٹ پر مشتمل پریس میٹریل (ویڈیو کلپس اور فوٹو گرافس)کو سوشل، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پر بروقت چلانے کا انتظام کرنا - کسان لائیوسٹاک بیٹھکس،سکول فوکسڈ پروگرامز، ریڈیو ٹاکس اور موبائل ٹریننگ سکول بس ا نیشیٹوز کے اہداف کا حصول او ران کی مانیٹرنگ کرنا شامل ہے - ریڈیو ٹاک شیڈولز اور ویڈیو کنٹنٹس کو کسانو ں اور پروگریسو بریڈرز کے لئے تیار کرنا -ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن  اینڈ ایکسٹنشن لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کو باقاعدگی سے پروگریس رپورٹ جمع کرانا -
ڈویژنل ڈائریکٹرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ان میڈیا سیلز کو تمام اہم وسائل فراہم کرنے کے علاوہ ان کے آپریشنز کو مانیٹر کریں گے - یہ میڈیا سیلز لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کی کامیابیو ں اور انیشیٹوزکو صوبے بھر کے لائیوسٹاک فارمنگ کمیونٹی تک پہنچانے کا مؤثر ذریعہ ثابت ہوں گے-