کرپشن روکنے کےلئے رشوت جائز قرار دینے پر غور

کرپشن روکنے کےلئے رشوت جائز قرار دینے پر غور
کرپشن روکنے کےلئے رشوت جائز قرار دینے پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنکاک ( نیوز ڈیسک ) تھائی لینڈ کی حکومت نے رشوت خور پولیس والوں کی اصلاح کے لیے سب ترکیبیں ناکام ہونے کے بعد انہیں خود ہی رشوت پیش کر دی ہے۔دیگر غریب ممالک کی طرح تھائی لینڈ میں بھی پولیس بہت کرپٹ ہے اور رشوت کے بغیر ایک قدم آگے نہیں بڑھتی۔
فوجی حکومت نے اس پولیس کو سیدھا کرنے کی بہت کوششیں کیں لیکن کامیابی نہ ہوئی تو بالآخر رشوت کا علاج رشوت میں ہی ڈھونڈ لیا۔حکومت نے اعلان کیا کہ جو پولیس والا رشوت ٹھکرائے گا اسے حکومت کی جانب سے انعام دیا جائے گا اور حال ہی میں کئی پولیس والوں کو ہزاروں روپے انعام دیا گیا ہے۔
پولیس چیف میجر ادل نارو نگسک کا کہنا ہے کہ اس سکیم کے اچھے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ابھی کچھ وقت پہلے انہوں نے 300 روپے کی رشوت ٹھکرانے والے پولیس کانسٹیبل کو 3000 روپے کا انعام دیا ہے۔
اب دیکھیے رشوت خور پولیس اس حکومتی رشوت کو کھا کر پرانی عادتیں چھوڑتی ہے یا نہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -