اقامہ کیس ،فاروق نائیک کو ہر حال میں پیش ہونے کا حکم

اقامہ کیس ،فاروق نائیک کو ہر حال میں پیش ہونے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور، منظور وسان، ناصر حسین، سہیل انور سیال اور دیگر کے خلاف اقامہ رکھنے سے متعلق فاروق ایچ نائیک کو آئندہ سماعت پر ہر حال میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریماکس دیئے فاروق ایچ نائیک سے کہیں وہ آئندہ پیش ہوں ورنہ ان کا کیس الگ کر دیں گے۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور، منظور وسان، ناصر حسین، سہیل انور سیال اور دیگر کے خلاف اقامہ رکھنے سے متعلق پی پی رہنماوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ خواجہ شمس الاسلام نے موقف اپنایا کہ سہیل انور سیال اور فریال تالپور کو خلاف کیس چلانے کو تیار ہیں۔ وکیل الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا کہ ہم جواب داخل کرا چکے۔ عدالت نے ریماکس دیئے آپ کا جواب دیکھا ہے, جس میں کچھ نہیں۔ ایک صفحے کے جواب میں کیا ہے، معلوم ہے آپ کیا کام کر رہے ہیں۔ عدالتوں میں جواب ایسے جمع کراتے ہیں, ایسے جواب کون دیتا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر ن ریماکس میں کہا کہ جواب تفصیل سے مانگا مگر ایک صفحے کا جواب دے ذمہ داری پوری کردی۔ خواجہ شمس الاسلام نے موقف دیا کہ فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک آج بھی نہیں۔ فاروق ایچ نائیک نہیں تو ان کے جونئیر کو کیس چلانا چاہئے۔ عدالت نے ریماکس میں کہا کہ فاروق ایچ نائیک نہیں, کیس کیسے آگے بڑھائیں۔ فاروق ایچ نائیک سے کہیں وہ آئندہ پیش ہوں ورنہ ان کا کیس الگ کر دیں گے۔ عدالت نے سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ فریال تالپور نے اپنے جواب میں اقامہ ظاہر نہیں کیا۔ فریال تالپور نے جواب میں دبئی کے اثاثے بھی ظاہر نہیں کیے۔ فیصلے تک فریال تالپور سے عوامی عہدہ واپس لیا جائے۔ فریال تالپور نے 2002میں صاحبزادی عائشہ کے نام پر دبئی میں کمپنی قائم کی۔ فریال تالپور نے رقم دبئی منتقل کرنے کی تفصیلات الیکشن کمیشن سے چھپائی۔جیالی رہنما نے اپنا اقامہ بھی ظاہر نہیں کیا۔ جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر فریال تالپور صادق اور امین نہیں رہیں۔ ناصر حسین شاہ، منظور وسان، سہیل انور سیال، سردار خان چانڈیو کو بھی ناہل قرار دیا جائے۔ فریال تالپور کو اسمبلی کی رکنیت کیلئے نااہل قرار دے کر مقدمہ درج کیا جائے۔

مزید : کراچی صفحہ اول