شنگھائی ماسٹرز:راجر فیڈرر کی پری کوارٹر فائنل میں رسائی

شنگھائی ماسٹرز:راجر فیڈرر کی پری کوارٹر فائنل میں رسائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
شنگھائی/تیانجن،لنز(یواین پی)چین میں جاری شنگھائی ماسٹرز میں نمبر دو سیڈ سوئس پلیئر راجر فیڈرر نے اسپین کے البرٹ راموس ونولاس کو چھ،دو اور سات،چھ سے ہرا کر لاسٹ 16مرحلے میں قدم رکھ دیا جہاں نمبر تین سیڈ روس کے ڈینیئل میڈیڈیو،کینیڈا کے واسک پوسپیسل،نمبر دس سیڈ اٹلی کے فیبیو فوگنینی،جارجیا کے نکولوز باسیلاشویلی اور پولینڈ کے ہیوبرٹ کرکاکز نے بھی رسائی ممکن بنا لی تاہم نمبر نو سیڈ فرانس کے گیل مونفلس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ نمبر بارہ سیڈ کروشیا کے بورنا کورچ کا پہلے راؤنڈ میں سفر تمام ہو گیا۔چین میں جاری تیانجن اوپن کے ابتدائی راؤنڈ میں کامیابی کے بعد نمبر دو سیڈ چین کی چیانگ وانگ،نمبر سات سیڈ سائی سائی زینگ،زی یو وانگ،شوائی پینگ،زنیون وانگ،روس کی ویرونیکا کودرمیٹوا،نمبر تین سیڈ یوکرین کی ڈاریا یسٹریمسکا،نمبر آٹھ سیڈ پولینڈ کی میگڈا لینیٹے،تیونس کی اونس جیبیور اور جاپان کی کرومی نارا نے سیکنڈ راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا تاہم آسٹریلیا کی آئیلا ٹاملیانووچ اور آنا ریڈیونووا مات کھا گئیں۔آسٹریا میں جاری لنز اوپن میں نمبر دو سیڈ سوئٹزرلینڈ کی بلینڈا بین چچ کو جرمنی کی اینا لینا فرائیڈسم نے چھ،چار،دو،چھ اور چھ،دو سے ہرا کر لاسٹ 16 راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
جہاں بلجیم کی الیسن فان اٹوانک،فرانس کی کرسٹینا ملاڈینووچ،نمبر پانچ سیڈ جرمنی کی جولیا جارجز،امریکا کی کوری گوف،فرانس کی الیزے کورنیٹ،جرمنی کی لارا سیگمنڈ اور قازقستان کی ایلینا رائباکینا نے بھی رسائی ممکن بنائی لیکن نمبر سات سیڈ جمہوریہ چیک کی باربورا اسٹرائیکووا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔