افغانستان چیمبر آف کامرس کے وفد کا فیڈریشن آف پاکستان چیمبر کا دورہ

افغانستان چیمبر آف کامرس کے وفد کا فیڈریشن آف پاکستان چیمبر کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


    پشاور(سٹی رپورٹر)افغانستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خان جان الکوزئی کی قیادت میں ایک اعلی سطحی وفد نے  فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری  کے  ریجنل آفس خیبر پختونخوا کا دورہ کیا وفد کے ہمراہ نائب صدر افغان چیمبر ہرات ڈاکٹرمخلص احمد،  نائب صدر پاک افغان صدر سلطان محمد، اجمل صافی، باز محمد افسرزئی، افغان قونصلیٹ کے کمرشل اتاشی محمد فواد ارش  اورحمید اللہ فاروقی  پر مشتمل تھا،  ایف پی سی سی آئی خیبر پختونخوا آفس پہنچنے پر کوارڈینیٹر سرتاج احمد خان نے افغان وفد کا  گرم جوشی سے  استقبال کیا،  اس موقع پر   مہمند چیمبر کے صدر سجادعلی، نائب صدر نورہادگل، سابقہ نائب صدر ایف پی سی سی آئی   محمدعدنان جلیل،  چارسدہ چیمبر کے سابقہ صدر   سکندرخان   اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے، ایف پی سی سی آئی آفس میں منعقدہ  اجلاس سے  خطاب کرتے ہوئے خان جان الکوزئی خان جان الکوزئی نے شاندار استقبال   پر فیڈریشن آف پاکستان اور پاکستان کے بزنس کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم دو بردار اسلامی ملک اور خاص کر دونوں برادر ممالک کے بزنس کمیونٹی آپس میں باہمی تجارت کو   ترقی دیں ہم   پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ افغانستان میں صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کریں جہاں وافر مقدار میں پوٹینشل اور مواقع موجود ہے،موجودہ  حکومت، چیمبر زاور بزنس مین   پاکستان کے ساتھ تجارت کا حجم بڑھانیکا خواہاں ہے اور بزنس کمیونٹی اس موقع سے فائدہ اٹھا کر افغانستان میں بے روزگاری اور معاشی مشکلات  کے سد باب میں ساتھ دیں، جبکہ پاک افغان تجارت بڑھانے کے لئے دونوں ممالک کے  بزنس کمیونٹی پر مشتمل ورکنگ گروپ   تشکیل دینے کی تجویز بھی پیش کی۔ انہوں نے پاکستان کے بزنس کمیونٹی اور سارک چیمبر کے عہدیداران  کو افغانستان کے دورے کی   دعوت  دی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سرتاج احمد خان نے کہا کہ سارک چیمبر آف کامرس کا افغانستان بھی ایک اہم رکن ہے اور دونوں برادر ممالک کا آپس میں باہمی دوستی، رشتے کے علاوہ تجارت بڑھانے وقت کی اہم ضرورت ہے، سرتاج احمد خان نے کہا کہ  ایف پی سی سی آئی عنقریب فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے  ریجنل آفس میں پاک افغان رورولی ہیلپ ڈسک قائم کررہا ہے  جبکہ ایف پی سی سی آئی افغان قونصلیٹ اور خیبر پختونخوا حکومت کے تعاون سے پاک افغان بین الاقوامی  صنعتی نمائش  منعقد کر رہا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے حجم بڑھانے میں مدد ملے گی،  سرتاج احمد خان نیافغان بزنس کمیونٹی وفد کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے  ورکنگ گروپ تشکیل دے دی۔ اس موقع پر مجوزہ پاک افغان تجارتی نمائش کے حوالے سے وفد کو آگاہ کیا۔جبکہ ان کی دورہ افغانستان کی دعوت قبول کرتے ہوئے جلد وفد نائب صدر سارک چیمبر حاجی غلام علی اور نائب صدر ایف پی سی سی آئی خیبر پختونخواہ محمد زاہد شاہ کی قیادت میں دورہ کرے گی۔ انہوں نے  کہا کہ پاکستانی بزنس کمیونٹی اور ایف پی سی سی آئی روز اول سے پاک افغان باہمی تجارت  بڑھانے  کیلئے عملی اقدامات  کوشش کررہی ہے،سرتاج احمد خان نے افغان وفد کو ایف پی سی سی آئی شیلڈ اور پختون روایتی تحائف بھی پیش کئے، اور ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔