نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کے کھلاڑی شاہ نواز دھانی پاکستانیوں کے ساتھ گھل مل گئے ، بریانی اور کڑاہی کا مطالبہ بھی کر دیا 

نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کے کھلاڑی شاہ نواز دھانی پاکستانیوں کے ساتھ گھل مل ...
نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کے کھلاڑی شاہ نواز دھانی پاکستانیوں کے ساتھ گھل مل گئے ، بریانی اور کڑاہی کا مطالبہ بھی کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہنواز دھانی کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس دوران وہ گراونڈ میں موجود پاکستانیوں کے ساتھ گھل مل گئے جبکہ انہوں نے مداح سے بریانی اور کڑاہی کا مطالبہ بھی پیش کر ڈالا ۔
تفصیلات کے مطابق یہ ویڈیو دراصل پریکٹس سیشن کے دوران کی ہے ، نیوزی لینڈ میں رہنے والے پاکستانی بھی سٹیڈیم پہنچے اور شاہنواز دھانی کے ساتھ ملاقات کی جبکہ کھلاڑی بھی ان کے ساتھ گھل مل گئے اور باتیں بھی کرتے رہے ، بچے ، بزرگ ، نوجوان اور خواتین قومی فاسٹ باولر کے ساتھ تصویریں بناتی رہیں جبکہ انہوں نے آٹو گراف بھی دیئے ۔
اس موقع پر دلچسپ چیز یہ دیکھنے کو ملی جب ایک مداح نے دھانی کو ملاقات سے متعلق یاد دلایا تو کھلاڑی نے کہا کہ بریانی اور کڑاہی یاد رکھنا ، مداح کے اوکے کرنے پر کہا کہ پھر کل کراﺅن پلازہ میں ملتے ہیں ۔

مزید :

کھیل -