ویمنز ٹی20 ورلڈکپ، پاکستان آسٹریلیا میں کل جوڑ پڑے گا
د بئی(آئی این پی) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کل 11اکتوبر کو پاکستان کا آسٹریلیا سے مقابلہ ہوگا۔پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کی بھرپور مقابلے کی تیاریاں ویمنز ٹیم آج بھی پریکٹس کرے گی۔پریکٹس سیشن آئی سی سی اکیڈمی گراؤہنڈ پر ہوگا۔ہیڈ کوچ محمد وسیم پریکٹس سیشن کو سپروائز کریں گے۔اسٹنٹ و فاسٹ باؤلنگ کوچ جنید خان،سپن باولنگ کوچ عبدالرحمن اور فیلڈنگ کوچ حنیف ملک پریکٹس کرائیں گے۔