آرمی چیف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال 

آرمی چیف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر ...
آرمی چیف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی وزیر سرمایہ کاری نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال  کیاگیا،ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آرمی چیف نے سعودی فرمانروا اور ولی عہد کی پاکستان کیلئے غیرمتزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا، آرمی چیف نے وفد کو پاکستان کی مکمل حمایت اور عزم کی یقین دہانی کرائی ۔

آرمی چیف نے کہاکہ سرمایہ کاروں کے وفد کی پاکستان آمد مضبوط تعلقات کو ظاہر کرتی ہے،آرمی چیف نے پاکستانی عوام کی سعودیہ سے محبت اور احترام کے جذبے کو بھی دہرایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے امیدظاہر کی دورے سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔