ڈی چوک احتجاج کیس: علیمہ خان اور عظمیٰ خان کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور،جج نے محفوظ فیصلہ سنادیا

ڈی چوک احتجاج کیس: علیمہ خان اور عظمیٰ خان کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ ...
ڈی چوک احتجاج کیس: علیمہ خان اور عظمیٰ خان کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور،جج نے محفوظ فیصلہ سنادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے 2 دن کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
ڈان نیوز کے مطابق عمران خان کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان کے خلاف ڈی چوک پر احتجاج کرنے کے کیس میں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پہنچایا گیا، انسداد دہشت گردی جج ابو الحسنات ذو القرنین نے کیس کی سماعت کی۔
ڈان نیوز کے مطابق علیمہ خان، عظمیٰ خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کیاگیا تھا، بعد ازاں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مزید 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔