مبارک ثانی کیس: سپریم کورٹ نے 6 فروری اور24 جولائی کے فیصلے واپس لے لیے

مبارک ثانی کیس: سپریم کورٹ نے 6 فروری اور24 جولائی کے فیصلے واپس لے لیے
مبارک ثانی کیس: سپریم کورٹ نے 6 فروری اور24 جولائی کے فیصلے واپس لے لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ نے مبارک ثانی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔
فیصلہ کے مطابق وفاق اور پنجاب کی جانب سے 24 جولائی فیصلے میں غلطیوں کی تصحیح کیلئے درخواست دائرکی گئی ہے، درخواستوں کی بنیاد پر 19 علما ئے کرام کو نوٹس کیے گئے۔
فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ علما ئے کرام نے پیرا 7,42 اور 49 (ج) پر اعتراضات کیے، مؤقف سننے کے بعد 6 فروری اور 24جولائی کے فیصلے میں معترضہ پیراگرفس کوحذف کیا جاتا ہے۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ تصحیح شدہ فیصلے کے بعد 6 فروری اور 24 جولائی کے فیصلے واپس لیے جاتے ہیں، ٹرائل کورٹ گزشتہ فیصلوں سے متاثر ہوئے بغیر ضمانت کیس کا ٹرائل چلائے۔

مزید :

جرم و انصاف -