11سالہ بچے سے غلطی سے گولی چلنے پر ماں جاں بحق
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) 11 سالہ بچے سے غلطی سے گولی چلنے پر ماں جاں بحق ہوگئی۔
واقعہ لوئرمال کے علاقے میں پیش آیا، ایف آئی آر کے مطابق 11 سالہ ذوالقرنین گھر میں پستول سےکھیل رہا تھا جس سےگولی چل گئی سینے پر گولی لگنے سے 33 سالہ ماں عاصمہ شدید زخمی ہوگئے، زخمی عاصمہ کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔
پولیس نے 11 سالہ ذوالقرنین کوتفتیش کے لیے حراست میں لے لیا، واقعہ کا مقدمہ عاصمہ کے شوہر خرم جہانگیر کی مدعیت میں در ج کر لیا گیا۔
مقتولہ کی لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا جبکہ بچے کو تحویل میں لیکر مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔