تحریک انصاف کے استعفے،سپریم کورٹ نے وزیر اعظم،سپیکر قومی اسمبلی اور عمران خان سے جواب طلب کر لیا

تحریک انصاف کے استعفے،سپریم کورٹ نے وزیر اعظم،سپیکر قومی اسمبلی اور عمران ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این) تحریک انصاف کے استعفوں سے متعلق ظفر علی شاہ کی درخواست پرسپریم کورٹ نے وزیر اعظم،سپیکر قومی اسمبلی اور عمران خان سے جواب طلب کر لیا۔بدھ کو جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے مسلم لیگ(ن)کے رہنما ظفر علی شاہ کی جانب سے پی ٹی آئی کے استعفوں سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔سماعت کے دوران جسٹس انور ظہیر جمالی نے ظفر علی شاہ سے استفسار کیا کہ کیا پی ٹی آئی کے استعفوں کے معاملے پر اسپیکر کی کوئی رولنگ موجود ہے، ظفر علی شاہ کے انکار پر جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیئے کہ آپ خود پارلیمنٹیرین رہے ہیں تو پھر سیاسی معاملے عدالت میں کیوں لاتے ہیں، اسپیکر کوئی حکم جاری کرے تب ہم مسئلہ سن سکتے ہیں، استعفوں پر اسپیکر نے کوئی فیصلہ نہیں کیا، اس لئے فریقین کو نوٹس کرکے سن لیتے ہیں۔جسٹس انور ظہیر جمالی کے ریمارکس پرظفرعلی شاہ نے کہا کہ عدالت کی مداخلت کے بغیر یہ معاملہ حل نہیں ہو سکتا، اگر عدالت نے آنکھیں بند کیں تو ملک میں خلا پیدا ہو جائے گا، جس پر سپریم کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف، اسپیکر قومی اسمبلی، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔

مزید :

صفحہ اول -