ہائی کورٹ :مرحلہ وار بلدیاتی الیکشن ،مخصوص نشستوں کے طریقہ انتخاب کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

ہائی کورٹ :مرحلہ وار بلدیاتی الیکشن ،مخصوص نشستوں کے طریقہ انتخاب کے خلاف ...
ہائی کورٹ :مرحلہ وار بلدیاتی الیکشن ،مخصوص نشستوں کے طریقہ انتخاب کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائیکورٹ نے تحریک انصاف سمیت دیگرجماعتوں کی جانب سے مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے اورمخصوص نشستوں پر طریقہ انتخاب کے خلاف دائردرخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔مسٹرجسٹس مامون الرشید شیخ نے تحریک انصاف ، جماعت اسلامی،پاکستان عوامی تحریک اورنیشنل کرسچین پارٹی کی جانب سے دائردرخواستوں پر سماعت کی۔درخواست گزاروں کے وکلاءبیرسٹرشاہد مسعود،ذوالفقارعلی چودھری ،انیس ہاشمی سمیت دیگرنے موقف اختیارکیا کہ آئین کے آرٹیکل 140کے تحت بلدیاتی انتخابات سمیت ہرقسم کے انتخابات میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے امیدواروں کا انتخاب کیا جاتا ہے،لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس 2015ءکا سیکشن 13 آئین سے متصادم ہے ،وکلاءنے مزید موقف اختیار کیا کہ آئین اور قانون میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے کا ذکر نہیں ہے ۔مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات سے حکمران جماعت کو فائدہ پہنچے گا ،یہ اقدام بدنیتی پر مبنی ہونے کی بنا پر کالعدم کیا جائے ۔ عدالت میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل ملک عظیم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں نوجوانوں ، خواتین۔ اقلیتوں کی نشتیں مخصوص کرنے سے کسی جماعت کی حق تلفی نہیں ہوگی۔ جنرل سیٹیوں پر کامیاب ہونےوالے امیدوار ہی مخصوص نشستوں کے امیدواروں کا چناو ¿ کریں گے اوریہ طریقہ کار قومی اورصوبائی اسمبلی کے انتخابات میں بھی استعمال ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئین میں مرحلہ وار انتخابات کروانے پر کوئی قدغن نہیں لگائی گئی ،عدالت نے فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزید :

لاہور -