قذافی سٹیڈیم کو رینجرز کے حوالے کر دیا گیا

قذافی سٹیڈیم کو رینجرز کے حوالے کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قذافی سٹیڈیم لاہور کو رینجرز کے حوالے کر دیا گیا ہے ،نشتر سپورٹس کمپلیکس اور سٹیڈیم کے ساتھ تمام ملحقہ علاقوں کو نوگوایریا بنا دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق رینجرز نے قذافی سٹیڈیم کی سکیورٹی اپنی تحویل میں لے لی ہے ،تفصیلات کے مطابق آزادی کپ کے سلسلے میں ہونے والے میچز کے پیش نظر سکیورٹی امور اور قذافی سٹیڈیم کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے ،سٹیڈیم کو ہائی الرٹ ایریا بنا دیا گیا ہے ، قذافی سٹیڈیم سے ملحقہ علاقوں کو نوگوایریا بنا دیا گیا ہے ۔