IML اور UMT کے بانی حسن صہیب مراد روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ،جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا اظہار افسوس

IML اور UMT کے بانی حسن صہیب مراد روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ،جماعت اسلامی کے ...
IML اور UMT کے بانی حسن صہیب مراد روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ،جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا اظہار افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک کے معروف ماہر تعلیمIML اور UMT کے بانی اور سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان خرم مراد کے بیٹے حسن صہیب مراد آج روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر حسن مراد کی گاڑی کو خنجراب کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں وہ شدید زخمی ہوئے اور موقع پر ہی اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔،حادثے میں 3افراد زخمی بھی ہوئے ،ڈاکٹر حسن صہیب مراد کے اہل خانہ اس وقتUK میں ہیں ان کی واپسی پر نماز جنازہ کے بارے میں اعلان کیا جائے گا۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سابق امیر سید منورحسن ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، نائب امراءپروفیسر خورشید احمد، حافظ محمد ادریس ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، راشد نسیم ، اسد اللہ بھٹو ، میاں محمد اسلم ، پروفیسر محمد ابراہیم ، سابق نائب امراءچوہدری رحمت الٰہی ، چوہدری محمد اسلم سلیمی، معروف عالم دین شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر ، حافظ ساجد انور ، اظہر اقبال ، سید وقاص جعفری ، ڈائریکٹر امور خارجہ عبدالغفار عزیز ، ترجمان جماعت اسلامی امیر العظیم اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف سمیت جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ڈاکٹر حسین صہیب مراد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے اور ان کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔