حضرت امام حسینؓ کی شہادت حق وسچ اور انصاف کا مینار نور، شہبازشریف

  حضرت امام حسینؓ کی شہادت حق وسچ اور انصاف کا مینار نور، شہبازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے یوم عاشور پر حضرت امام حسینؓ اور ان کے عظیم ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام حسین ؓنے درس دیا کہ سچائی، حق اور اصول پر سمجھوتہ نہ کرو امام عالی مقام نے بچوں، ساتھیوں اور خود اپنی جان قربان کردی لیکن حق اور سچائی کا راستہ نہ چھوڑا حضرت امام حسینؓ کی شہادت رہتی دنیا تک حق وسچ اور انصاف کا مینار نور ہے آج دنیا حضرت حسینؓ اور یزیدکے پیروکاروں میں تقسیم ہے، فلسطین، کشمیر، روہنگیا سمیت پوری دنیا میں ہر مظلوم کے قائد حضرت حسین ؓہیں یزیدی فوجیں بے گناہ، نہتے اور مظلوم انسانوں کا محاصرہ کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا مودی نے مقبوضہ کشمیرکے محاصرے، عوام پر خوراک کی بندش، ان کے قتل عام سے کربلا کی یاد تازہ کردی ،امام حسینؓ کے نقش قدم پر چل کر ہی مسلمان فلاح حاصل کرسکتے ہیں، حضرت امام حسینؓ کی سنت ظالم اور ظلم کو مٹانے کا راستہ ہے ظالم اور ظلم کے سامنے ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے۔
شہبازشریف

مزید :

صفحہ اول -